(یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی بجلی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کے صدر کرشنا سینی کی تقرری کو منسوخ کر دیا ہے۔
مسٹر سینی کو دہلی حکومت کی طرف سے اس عہدے پر تقرر کیا
گيا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈی ای آر سی کے صدر کے عہدے پر مسٹر سینی کی تقرری لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کے بغیر کی گئی تھی۔